ابنا: فلسطین کے مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی فورسز نے ۱۷اکتوبر بروز بدھ کی صبح کو مسجد الاقصی کی جامع مسجد قبلی کے دروازوں کو نمازیوں پر بند کر دیا ہے تا کہ یہودی شہریوں کو اس مقدس مکان میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔اس ذرائع ابلاغ نے مزید کہا ہے کہ صہیونیوں نے مسجد الاقصی کے دروازوں کو بند کر دیا ہے اور صہیونی شہریوں کے حملے کے لیے باب المغاربہ کو کھلا رکھا ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی شہری صہیونی فورسز کی حمایت کے تحت ہر روز مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کرتے ہیں۔صہیونی فوجیوں نے گزشتہ روز مسجد الاقصی میں ایک فلسطینی جوان اور قدیمی اور سلوان شہروں سے ۴دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔جامع مسجد قبلی مسجد الاقصی کے جنوبی حصہ میں قبلہ کی طرف واقع ہے اسی بنا پر یہ جامع مسجد قبلی کے نام سے معروف ہے۔
.....
/169